0
Saturday 21 Nov 2020 10:21

پنجاب، پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری

پنجاب، پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں مزید10 ہزار 300 کانسٹیبل بھرتی کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ بلوچ لیویز میں 378 بھرتیاں ہوں گی، بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی، امن عامہ کی صورتِ حال بہتر بنانے کے لیے ان بھرتیوں کی منظوری دی ہے۔ پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچ لیویز میں بھرتیوں سے راجن پور اور ڈی جی خان میں امن و امان میں بہتری آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 899046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش