QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، رکن امن کمیٹی مصباح الدین محسود کی گاڑی پر بم حملہ

21 Nov 2020 11:52

دھماکے میں امن کمیٹی کے رکن مصباح الدین محسود کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کے مطابق رتہ کلاچی اسٹیڈیم کے قریب امن کمیٹی کے رکن مصباح الدین محسود کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی مگر اس حملے میں وہ محفوظ رہے ہیں۔ دھماکے کے وقت مصباح الدین محسود کا گارڈ اور گن مین گاڑی میں موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ صدر کی حدود میں سڑک کنارے بم دھماکہ ہوا ہے، مگر اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دھماکے میں امن کمیٹی کے رکن مصباح الدین محسود کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ایس ایچ او تھانہ صدر کے مطابق رتہ کلاچی اسٹیڈیم کے قریب امن کمیٹی کے رکن مصباح الدین محسود کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بم میں نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، مگر اس حملے میں وہ محفوظ رہے ہیں۔ دھماکے کے وقت مصباح الدین محسود کا گارڈ اور گن مین گاڑی میں موجود تھے، جو گاڑی سروس کرانے جا رہے تھے۔ حملے میں گارڈ اور ڈرائیور بھی محفوظ رہے ہیں۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 899073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899073/ڈی-ا-ئی-خان-رکن-امن-کمیٹی-مصباح-الدین-محسود-کی-گاڑی-پر-بم-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org