0
Saturday 21 Nov 2020 12:12

پلاٹس الاٹمنٹ کیس، مصطفیٰ کمال و دیگر پر فرد جرم عائد

پلاٹس الاٹمنٹ کیس، مصطفیٰ کمال و دیگر پر فرد جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال پر غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت نے کلفٹن کراچی میں پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال اور افتخار قائم خانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان میں سابق ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمان، داؤد ممتاز حیدر اور دیگر بھی شامل ہیں۔ ریفرنس کے مطابق مصطفیٰ کمال نے سٹی ناظم کراچی میں ساڑھے پانچ ہزار مربع گز زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔ ریفرنس میں بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض کا داماد زین ملک مفرور ہے۔ مصطفیٰ کمال سمیت تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ نیب کے مطابق مصطفیٰ کمال نے دور نظامت میں اپنے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے ساحل سمندر کے ساتھ اخبار فروشوں کی زمین کو غیر قانونی طور پر الاٹ کیا گیا اور قومی خزانے کو ڈھائی ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا، ملزمان نے 498 پلاٹ غیر قانونی طور پر الات کئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ طلب کرلئے۔
خبر کا کوڈ : 899078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش