0
Saturday 21 Nov 2020 13:06

لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ، لاکھوں لوگ موجود

لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ، لاکھوں لوگ موجود
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی میت مینار پاکستان گراونڈ پہنچا دی گئی ہے۔ مینار پاکستان گراونڈ میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔ گریٹر اقبال پارک کھچا کھچ بھرا ہوا ہے، کہیں بھی تل دھرنے کی جگہ نہیں۔ کارکن "گستاخِ رسول کی ایک سزا، سر تن سے جدا، سر تن سے جدا" اور "لبیک لبیک یارسول اللہ" کے فلک شگاف نعرے بلند کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس، کوئیک رسپانس یونٹ، اینٹی رائیٹ سمیت دیگر فورسز اور سادہ کپڑوں میں بھی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ تحریک لبیک کے رضاکار بھی پولیس کیساتھ تعینات ہیں۔

خادم رضوی کی میت لانے والی ایمبولینس تین گھنٹے میں یتیم خانہ چوک سے مینار پاکستان پہنچی، کارکنوں کی بڑی تعداد پیدل ہی ایمبولینس کیساتھ چلتی رہی جبکہ سیشن کورٹ کے پاس سے وکلا کی بھی بڑی تعداد میت لانے والی ریلی میں شریک ہوگئی۔ کارکنوں کی بڑی تعداد آزادی فلائی اوور پر بھی موجود ہے جبکہ راوی پل سے مینار پاکستان اور داتا دربار تک لوگوں کا جم غفیر موجود ہے۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے جبکہ جامہ تلاشی کے بعد شہریوں کو گریٹر اقبال پارک جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 899083
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش