QR CodeQR Code

لاہور، خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

21 Nov 2020 14:08

نماز جنازہ خادم حسین رضوی کے فرزند مولانا سعد رضوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ملک و بیرون ملک سے آئے تحریک لبیک کے وابستگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے مولانا خادم حسین رضوی کی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ مبصرین کے مطابق یہ لاہور کی تاریخ کی سب سے بڑی نماز جنازہ تھی۔ نماز جنازہ خادم حسین رضوی کے فرزند مولانا سعد رضوی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں ملک و بیرون ملک سے آئے تحریک لبیک کے وابستگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے مولانا خادم حسین رضوی کی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
 
پنڈال میں شدید رش کے باعث میت آگے نہ لے جائی جا سکی، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ میت والی ایمبولینس کو آزادی فلائی اوور پر کھڑا کرکے وہیں سے نماز جنازہ ادا کروائی جائے گی۔ ایمبولینس کو آزادی فلائی اوور پر ہی کھڑے کرکے نماز جنازہ ادا کی گئی۔ جس کے بعد اب میت تدوفین کیلئے مدرسہ ابوذر غفاری ملتان روڈ روانہ کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں شرکت کیلئے آنیوالے افراد کی واپسی کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔ خادم رضوی کی تدفین پہلے اٹک میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم تحریک لبیک کی مجلس شوریٰ کے فیصلے پر انہیں لاہور میں ہی دفن کرنے پر اتفاق کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 899095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899095/لاہور-خادم-حسین-رضوی-کی-نماز-جنازہ-ادا-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org