QR CodeQR Code

خادم رضوی کے فرزند سعد رضوی کو نیا امیر تحریک لبیک بنا دیا گیا

21 Nov 2020 14:21

علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان میں ادا کی گئی، یتیم خانہ چوک سے انکی میت کو مینار پاکستان پہنچانے میں چھ گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔ مینار پاکستان میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ کل رات سے ہی شروع ہوچکا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے اور دعا سے قبل جماعت کے نئے امیر علامہ سعد رضوی نے حلف بھی اٹھا لیا ہے۔ علامہ سعد رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر ہوں گے، جو کہ علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں۔ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان میں ادا کی گئی، یتیم خانہ چوک سے ان کی میت کو مینار پاکستان پہنچانے میں چھ گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔ مینار پاکستان میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ کل رات سے ہی شروع ہوچکا تھا۔ تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر علامہ سعد رضوی نے جنازہ کی ادائیگی کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کا مشن جاری رکھیں گے اور ان کی نصیحتوں پر عمل کرتے رہیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 899096

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899096/خادم-رضوی-کے-فرزند-سعد-کو-نیا-امیر-تحریک-لبیک-بنا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org