QR CodeQR Code

طاقت کے بل پر کشمیر کے لوگوں سے انتقام لیا جا رہا ہے، محبوبہ مفتی

21 Nov 2020 16:11

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ جس طرح کہیں ڈاکو آکر لوٹ مچاتے ہیں اسی طرح جموں و کشمیر کو بھی دو دو ہاتھوں لوٹا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی حکومت طاقت کے بل پر جموں کشمیر کے لوگوں سے انتقام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آئین اور جھنڈے، جو ہمیں ملک کے آئین نے دیے ہیں، کو چھینا گیا اور اب آہستہ آہستہ ہم سے دوسری چیزیں چھینی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کہیں ڈاکو آکر لوٹ مچاتے ہیں اسی طرح جموں و کشمیر کو بھی دو دو ہاتھوں لوٹا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 899128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899128/طاقت-کے-بل-پر-کشمیر-لوگوں-سے-انتقام-لیا-جا-رہا-ہے-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org