QR CodeQR Code

پی ڈی ایم جلسہ پشاور، رنگ روڈ اور دلزاک روڈ پر اسٹیج لگانے کی تیاریاں شروع

21 Nov 2020 15:35

پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت کچھ دیر بعد جلسہ گاہ کا دورہ کریگی۔ ڈی جے بٹ ٹیم کیجانب سے 2 کلومیٹر لمبی سڑک پر اسپیکرز لگائے جائینگے، جبکہ جلسہ میں قائدین کی تقاریر میں تاخیر کی صورت میں لائٹنگ کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کل پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے، جلسے کیلئے ابھی سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دلزاک روڈ کے اطراف میں دوکانیں اور سی این جی اسٹیشنز کو بند کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کی وجہ سے شہروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب پشاور رنگ روڈ اور دلزاک روڈ پر اسٹیج لگانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ کارکنان اور انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت کچھ دیر بعد جلسہ گاہ کا دورہ بھی کرے گی۔ ڈی جے بٹ ٹیم کی جانب سے 2 کلومیٹر لمبی سڑک پر اسپیکرز بھی لگائے جائیں گے۔ جلسہ میں قائدین کی تقاریر میں تاخیر کی صورت میں لائٹنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 899130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899130/پی-ڈی-ایم-جلسہ-پشاور-رنگ-روڈ-اور-دلزاک-پر-اسٹیج-لگانے-کی-تیاریاں-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org