0
Saturday 21 Nov 2020 15:35

پی ڈی ایم جلسہ پشاور، رنگ روڈ اور دلزاک روڈ پر اسٹیج لگانے کی تیاریاں شروع

پی ڈی ایم جلسہ پشاور، رنگ روڈ اور دلزاک روڈ پر اسٹیج لگانے کی تیاریاں شروع
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کل پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے، جلسے کیلئے ابھی سے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دلزاک روڈ کے اطراف میں دوکانیں اور سی این جی اسٹیشنز کو بند کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کی وجہ سے شہروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب پشاور رنگ روڈ اور دلزاک روڈ پر اسٹیج لگانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ کارکنان اور انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت کچھ دیر بعد جلسہ گاہ کا دورہ بھی کرے گی۔ ڈی جے بٹ ٹیم کی جانب سے 2 کلومیٹر لمبی سڑک پر اسپیکرز بھی لگائے جائیں گے۔ جلسہ میں قائدین کی تقاریر میں تاخیر کی صورت میں لائٹنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 899130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش