حکومت کا کورونا کیسز بڑھنے پر اپوزیشن کیخلاف مقدمات کا اعلان
21 Nov 2020 16:58
وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے۔ انکا جلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا۔
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے پر جلسوں کے منتظمین کے خلاف مقدمے درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز بڑھنے کی صورت میں اپوزیشن رہنماؤں اور جلسوں کے منتظمین پر ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے پر تلی ہوئی ہے۔ ان کا جلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا۔ شبلی فراز نے کہا کہ ذاتی مفاد کے لئے عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنا سب سے بڑی خود غرضی ہے۔ واضح رہے کہ پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز بڑھنے کے خطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم کو پشاور میں کل جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔
خبر کا کوڈ: 899143