QR CodeQR Code

یوگی آدتیہ کی حکومت کا شراب مافیاؤں پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، پرینکا گاندھی

21 Nov 2020 20:00

کانگریس جنرل سکریٹری واڈرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اترپردیش میں لکھنؤ، فیروزآباد، ہاپوڑ، متھرا، پریاگ راج سمیت کئی مقامات پر زہریلی شراب سے اموات ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت زہریلی شراب کا کاروبار کر رہے مافیاوں پر نکیل کسنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے۔ پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اترپردیش میں لکھنؤ، فیروزآباد، ہاپوڑ، متھرا، پریاگ راج سمیت کئی مقامات پر زہریلی شراب سے اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ کچھ ریاکاری پر مبنی اقدام کے سوار زہریلی شراب کے مافیاؤں پر کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے اس کا ذمہ داری کون ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت لکھنؤ سمیت ریاست اترپردیش کے دیگر اضلاع میں زہریلی شراب کی وجہ سے ہونے والی اموات میں گزشتہ کچھ دنوں میں شدید اضافہ درج ہوا ہے، حکومت نے اس پر سخت رخ اپناتے ہوئے پولیس کو شراب مافیاؤں کے خلاف مہم چلانے کی ہدایت بھی دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 899144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899144/یوگی-ا-دتیہ-کی-حکومت-کا-شراب-مافیاؤں-پر-کوئی-کنٹرول-نہیں-ہے-پرینکا-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org