QR CodeQR Code

فاروق عبداللہ کا الیکشن کمشنر کے نام خط، انتخابی اُمیدواروں کیلئے سیکورٹی طلب

21 Nov 2020 21:44

اپنے خط میں گپکار اعلامیہ کے صدر نے لکھا کہ کسی بھی حکومت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ جمہوری اداروں کی اُن بنیادوں کو تبدیل کرے جن کی پرورش ہزاروں سیاسی کارکنان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کے صدر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کو الیکشن کمشنر جموں و کشمیر کے کے شرما کو ایک خط لکھ کر ڈی ڈی سی انتخابات کے اُمیدواروں کو حفاظت فراہم کرنے پر زور دیا۔ اپنے خط میں فاروق عبداللہ نے لکھا کہ کسی بھی حکومت کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ جمہوری اداروں کی اُن بنیادوں کو تبدیل کرے جن کی پرورش ہزاروں سیاسی کارکنان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں الیکشن لڑنے والے اُمیدواروں کے لئے سیکورٹی کا مسئلہ کوئی نیا نہیں ہے بلکہ وادی کشمیر کے اندر خاص کر تین دہائیوں سے بہت ہی دردناک واقعات پیش آتے رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ وادی کشمیر میں جمہوریت کا سفر خون سے لبریز ہے، اس میں ہزاروں سیاسی کارکنان کا لہو شامل ہے جنہوں نے جمہوریت کے لئے اپنی جانیں دیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ سیکورٹی کو بہانہ بناکر جمہوری اصولوں کو تبدیل کرنا ان قربانیوں کی توہین کے مترادف ہے۔


خبر کا کوڈ: 899145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899145/فاروق-عبداللہ-کا-الیکشن-کمشنر-کے-نام-خط-انتخابی-ا-میدواروں-کیلئے-سیکورٹی-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org