QR CodeQR Code

امن کی بحالی اور سرحدوں کی حفاظت پہلی ترجیح ہے، جنرل ایم ایم نروا

21 Nov 2020 20:56

نگروٹہ جموں میں مسلح تصادم آرائی میں جدید ہتھیاروں سے لیس چار جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروا نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن و سلامتی کے لئے فورسز کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نگروٹہ میں مسلح جھڑپ میں چار جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل ایم ایم نروا نے کہا کہ جو بھی لائن آف کنٹرول کو بھارت میں دراندازی کے لئے عبور کرتا ہے، اسی کے ساتھ نمٹا جائے گا اور وہ واپس نہیں جاسکیں گے۔ نگروٹہ جموں میں مسلح تصادم آرائی میں جدید ہتھیاروں سے لیس چار جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فوجی سربراہ جنرل ایم ایم نروا نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن و سلامتی کے لئے فورسز کی کارروائیاں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں تعینات بھارتی فورسز نے امن کی بحالی کو پہلی ترجیح دی ہے اور جب کبھی بھی انہیں چیلنجوں کا سامنا ہوا تو انہوں نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ جنرل ناروا نے بتایا کہ یہ سیکورٹی فورسز کا ایک بہت کامیاب آپریشن تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زمین پر کام کرنے والی سکیورٹی فورسز کے مابین اعلی سطح کی ہم آہنگی ظاہر ہوتی ہے۔ جنرل ایم ایم نروا نے کہا کہ جو بھی لائن آف کنٹرول کو بھارت میں دراندازی کے لئے عبور کرتا ہے اسی کے ساتھ نمٹا جائے گا اور وہ واپس نہیں جاسکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 899146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899146/امن-کی-بحالی-اور-سرحدوں-حفاظت-پہلی-ترجیح-ہے-جنرل-ایم-نروا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org