0
Saturday 21 Nov 2020 21:44

سیاسی جماعتوں کو ہموار الیکشن مہم چلانے کی آزادی ہے، منوج سنہا

سیاسی جماعتوں کو ہموار الیکشن مہم چلانے کی آزادی ہے، منوج سنہا
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آئندہ ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کو ہموار مہم چلانے کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ انتخابات سے جموں وکشمیر میں پنچایتی راج اداروں کو مضبوطی ملے گی۔ سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی کے ایک خط کے جواب میں جس میں موصوف نے امیدواروں کو اپنے انتخابی حلقوں سے دُور رکھنے اور انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہ دینے کے معاملے کو اُٹھایا تھا، منوج سنہا نے کہا کہ انہوں نے خدشات کا نوٹس لیا ہے اور متعلقین کو ضروری ہدایات دی ہیں۔ محمد یوسف تاریگامی نے لیفٹیننٹ گورنر کو ارسال کردہ خط میں بتایا تھا کہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد اُمیدواروں کو ان کی جانوں کو ممکنہ خطرہ لاحق ہونے کی بناء پر انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور انہیں حفاظتی حصار میں رکھا گیا ہے۔ یوسف تاریگامی کے بقول امیدواروں کو ان کی خواہشات کے برعکس قید کرکے ان کی نقل و حرکت اور انتخابی مہم کی چلانے پر سخت پابندی ہے، حتی کہ کچھ معاملات میں بھی، انہیں پارٹی اجلاسوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔

ایل جی کو بھیجے گئے اپنے خط میں محمد یوسف تاریگامی کا کہنا تھا کہ ایسی مثالیں موجود ہیں کہ حریف امیدواروں کو ایک ہی گاڑی میں بھیج دیا گیا تھا اور مل کر انتخابی مہم چلانے کے لئے کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ہفتے نامزدگی فارم داخل کرنے کے فوراً بعد ہی دُور دراز سے کئی امیدواروں کو سرینگر کے ہوٹلوں میں بھیج دیا گیا تھا، جس سے صرف اُمیدوار اور صرف ووٹرز ہی نہیں، بلکہ امیدواروں کے اہل خانہ بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ یوسف تاریگامی کے بھیجے خط کے جواب میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آنے والے انتخابات پنچایت راج اداروں کو مضبوط بنانے میں بہت معاون ثابت ہوں گے۔ محمد یوسف تاریگامی نے لیفٹیننٹ گورنر کے جواب کو جاری کیا۔ سابق ممبر اسمبلی نے کہا کہ اس طرح کے سخت انتظامات ایک بڑی تشویش تھے اور اس کی وجہ سے اس پر کافی عدم اطمینان ہے۔
خبر کا کوڈ : 899148
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش