QR CodeQR Code

لاہور، خادم رضوی کی رسم قل کل صبح 9 بجے داتا دربار پر ہوگی

21 Nov 2020 17:56

ٹی ایل پی کے ترجمان پیر اعجاز اشرفی نے بتایا کہ رسم قل صبح کے اوقات میں اس لئے رکھی گئی ہے کہ ملک بھر سے آئے ہوئے کارکن دوپہر کو آسانی سے واپس اپنے آبائی گھروں کو روانہ ہوسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی رسم قل کل صبح 9 بجے داتا دربار میں ہوگی۔ ٹی ایل پی کے ترجمان پیر اعجاز اشرفی کے مطابق رسم قل صبح 9 بجے ادا کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ رسم قل صبح کے اوقات میں اس لئے رکھی گئی ہے کہ ملک بھر سے آئے ہوئے کارکن دوپہر کو آسانی سے واپس اپنے آبائی گھروں کو روانہ ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس شوریٰ کے فیصلے کے مطابق رسم قل داتا دربار کے احاطے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج مینار پاکستان گراونڈ میں ادا کی گئی۔ جس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔ نماز جنازہ سے قبل خادم رضوی کے فرزند سعد حسین رضوی کو امیر تحریک لبیک منتخب کیا گیا اور ان سے حلف لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 899159

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899159/لاہور-خادم-رضوی-کی-رسم-قل-کل-صبح-9-بجے-داتا-دربار-پر-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org