QR CodeQR Code

کل سوات جلسہ ناکام حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا، مشتاق خان

21 Nov 2020 20:40

پشاور سے جاری ایک بیان میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ سوات کے غیور پشتون، بوڑھے، جوان، طلبہ، مزدور، کسان سب کل کے جلسے میں شرکت کریں۔ ہائی کورٹ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں جلسہ کی اجازت دی۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے 22 نومبر کو سوات کے گراسی گرؤانڈ میں جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ کل کا جلسہ ناکام حکومت کے خلاف ریفرنڈم اور عوام دشمن حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار ہوگا۔ سوات کے غیور پشتون، بوڑھے، جوان، طلبہ، مزدور، کسان سب کل کے جلسے میں شرکت کریں۔ ہائی کورٹ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں جلسہ کی اجازت دی۔ حکومت نے جلسہ میں رکاؤٹ ڈالنے کی کوشش کی تو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک لائبلٹی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو شدید خطرات اور بحرانوں سے دوچار کردیا ہے۔ یہ پاکستان کے تاریخ کی غیر مقبول ترین حکومت بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی، عروج پر ہے، ملک میں حکومت کی رٹ نظر نہیں آ رہی۔ موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے۔ آئی پی پیز، چینی، آٹا، گندم اور ادویات مافیا حکومت میں بیٹھا ہے۔ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت اور اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کے خلاف میدان میں ہے کیونکہ دونوں کا مقصد ایک ہی ہے۔ ہم تھکے ہوئے چوروں کو ہٹا کر تازہ دم چوروں کو آگے نہیں آنے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 899185

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899185/کل-سوات-جلسہ-ناکام-حکومت-کے-خلاف-ریفرنڈم-ثابت-ہوگا-مشتاق-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org