0
Saturday 21 Nov 2020 20:47

کراچی میں ایک بار پھر پیسے لے کر ٹارگٹ کلنگ کئے جانے کا انکشاف

کراچی میں ایک بار پھر پیسے لے کر ٹارگٹ کلنگ کئے جانے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کراچی میں ایک بار پھر پیسے لے کر ٹارگٹ کلنگ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی سندھ کے سینئر افسر راجہ عمر خطاب نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دوران تفتیش شہر میں اس وقت تین اقسام کی ٹارگٹ کلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک کی تفتیش میں 12 کیسز سامنے آچکے ہیں، پہلی ٹارگٹ کلنگ “را” کی جانب سے کروائی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری قسم کی ٹارگٹ کلنگ میں مختلف نوعیت کے گروہ ملوث ہیں جب کہ تیسری نوعیت کی کلنگ میں ایک گروپ دوسرے گروپ کے شخص کو نشانا بناتا ہے۔

راجہ عمر خطاب نے مزید بتایا کہ سہولت کار کو پچاس سے ایک لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں جو شوٹر کو اس کی ضرورت کے مطابق مختلف اقساط میں ادائیگی کرتا ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سہولت کار، شوٹر کو کبھی 15 ہزار، کبھی 25 ہزار اور کبھی 5 ہزار ادا کرتا ہے، پیسے کی ادائیگی ہنڈی حوالے کے ذریعے بیرون ملک کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے غیر معروف اور معمولی نوعیت کے لوگ کرائے کے قاتلوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمارے پاس ان کی ریکارڈنگز اور دیگر ثبوت بھی موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 899186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش