QR CodeQR Code

حکومت سندھ نے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کی خبریں مسترد کردیں

21 Nov 2020 20:56

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ مختلف میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 23 نومبر کو ہونے والے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا ہے کہ مختلف میڈیا پر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت سندھ نے تعلیمی اداروں کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک ٹوئٹ میں سعید غنی نے لکھا کہ تعلیمی اسٹیئرنگ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس ایک مشاورتی اجلاس تھا، جس میں وفاقی حکومت کی دی گئی تجاویز پر ارکان سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ حکومت سندھ، محکمہ صحت کی مشاورت اور وفاقی حکومت کے 23 نومبر کو ہونے والے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 899187

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899187/حکومت-سندھ-نے-تعلیمی-ادارے-بند-نہ-کرنے-کی-خبریں-مسترد-کردیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org