0
Saturday 21 Nov 2020 20:59

علامہ ساجد نقوی کا علامہ خادم رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس

علامہ ساجد نقوی کا علامہ خادم رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی  کے ترجمان زاہد آخونزادہ کے مطابق علامہ سید ساجد نقوی نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی رحلت پر افسوس کا اظہار اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم علامہ خادم رضوی ناموس رسالت (ص) کیلئے ایک توانا آواز اور اہلبیتؑ اطہار کی محبت سے سرشار تھے۔ خادم حسین رضوی کی ناموس رسالت (ص) اور ختم نبوت کے لئے خدمات تاریخ کا حصہ رہیں گی۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کی رحلت پر ان کے لواحقین و پسماندگان سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار اور تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔
خبر کا کوڈ : 899188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش