QR CodeQR Code

عرب ممالک میں مقیم پاکستانی سوشل میڈیا پہ میزبان ملک کے جملہ قوانین کا لازمی احترام کریں، انتباہ جاری

21 Nov 2020 22:23

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے بھی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اماراتی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے میزبان ملک اوراس کے جملہ قوانین کا لازمی احترام کریں۔ یہ انتباہ ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے جمعہ کے دن جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے غیر متعلقہ سرگرمیوں سے گریز کریں۔ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی پاکستانی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ فوری طور پر ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے سے ان فون نمبروں پہ رابطہ کرے۔
فون نمبر: 0097124447800  واٹس ایپ نمبر: 00971569948924

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے بھی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اماراتی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ امارات میں مقیم پاکستانی کسی بھی قسم کی سیاسی، داخلی اور خارجی پالیسیوں کے حوالے سے کوئی سرگرمی اختیار نہ کریں۔


خبر کا کوڈ: 899196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899196/عرب-ممالک-میں-مقیم-پاکستانی-سوشل-میڈیا-پہ-میزبان-ملک-کے-جملہ-قوانین-کا-لازمی-احترام-کریں-انتباہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org