0
Saturday 21 Nov 2020 22:32

رجب طیب اردوان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان کیساتھ غیر معمولی ٹیلی فونک گفتگو

رجب طیب اردوان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان کیساتھ غیر معمولی ٹیلی فونک گفتگو
اسلام ٹائمز۔ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے ساتھ غیر معمولی ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ٹیلی فونک گفتگو ریاض میں جی 20 سربراہ اجلاس سے چند گھنٹے قبل ہوئی۔ ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ رجب طیب اردوان اور سعودی فرمانروا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور جی 20 اجلاس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رجب طیب اردوان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ رجب طیب اردوان اور شاہ سلمان نے باہمی تعلقات کے فروغ اور مسائل کے تصفیہ کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے پر اتفاق کیا۔
 
واضح رہے کہ ترکی اور سعودی عرب کے درمیان مسلم امہ کی قیادت کے لیے طویل عرصے تک مسابقت جاری رہی ہے، تاہم 2018ء میں واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خاشقجی کے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کے بعد خطے کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس واقعے کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ساکھ کو بھی بُری طرح نقصان پہنچا تھا۔ ترک حکام کے مطابق جمال خاشقجی کو سعودی قونصل خانے میں گلا گھونٹ کر مارا گیا تھا اور اس کے بعد 15 رکنی سعودی اسکواڈ نے ان کی لاش کے ٹکڑے کر دیئے تھے، جو آج تک نہیں ملے۔ ترک صدر نے کہا تھا کہ صحافی کو قتل کرنے کے احکامات سعودی حکومت کے "اعلیٰ حکام" کی جانب سے دیئے گئے، تاہم انہوں نے کبھی محمد بن سلمان پر براہ راست الزام نہیں لگایا۔ ستمبر میں سعودی عدالت نے قتل کے 5 مجرمان کی سزائے موت کو 20 سال قید میں تبدیل کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 899199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش