QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا، ایک ماہ کے دوران 5 بچوں کی ریسکیو 1122 ایمبولینسوں میں پیدائش

21 Nov 2020 23:24

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے خاتون اہلکار کے لیے توصیفی سند کا اعلان کیا ہے، رواں ماہ 5 بچوں نے ریسکیو ایمبولینس میں جنم لیا ہے، ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان موجود ہے جسے استعمال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ایک ماہ کے دوران 5 بچوں کی ریسکیو 1122 ایمبولینسوں میں پیدائش ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ میں صوابی روڈ کی رہائشی خاتون کو زچگی کے لیے ریسکیو 1122 ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، خاتون کی حالت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمبولنس میں ہی موجود ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (ثمرین گل) نے پیشہ وارانہ انداز میں ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کردی۔ خاتون ریسکیو اہلکار کی مرہون منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک ہے اور زچہ و بچہ دونوں کو گھر منتقل کردیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے خاتون اہلکار کے لیے توصیفی سند کا اعلان کیا ہے، رواں ماہ 5 بچوں نے ریسکیو ایمبولینس میں جنم لیا ہے، ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان موجود ہے جسے استعمال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 899208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899208/خیبر-پختونخوا-ایک-ماہ-کے-دوران-5-بچوں-کی-ریسکیو-1122-ایمبولینسوں-میں-پیدائش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org