0
Saturday 21 Nov 2020 23:38

پشاور میں 202 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک، 18 افراد وینٹی لیٹرز پر

پشاور میں 202 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک، 18 افراد وینٹی لیٹرز پر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے پشاور میں 202 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 18 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں، ہم اس وقت محفوظ ہوں گے جب لوگ احتیاط کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پشاور میں گزشتہ روز کورونا کیسز کی مثبت شرح 13.39 فیصد رہی، 202 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 50 افراد کم آکسیجن پر جبکہ 134 کوزیادہ آکسیجن دی جارہی ہے جبکہ 18 افراد وینٹی لیٹرز پر ہیں ، گزشتہ روز 14 مریض تشویشناک حالت میں آئے، ہم اس وقت محفوظ ہوں گے جب لوگ احتیاط کریں گے۔

وفاقی وزیر نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کی نون لیگ کی حکومت نے آزاد کشمیر میں 2 ہفتے مکمل لاک ڈاؤن کااعلان کردیا، پی پی کی سندھ حکومت نے کراچی کے 4 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا، دونوں جماعتوں کا اصرار ہے کہ پشاور جلسہ ضرور ہو گا، دوغلے پن کی اس سے واضح مثال نہیں مل سکتی۔ ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 2013 میں پشاور کی 4 اور 2018 میں 5 سیٹ جیتی، انشاء اللہ اگلے الیکشن میں بھی یہی ہونا ہے، پشاور عمران خان کا شہر ہے، اپوزیشن جلسہ کرکے عوام کی صحت، روزگار کو خطرےمیں ڈالنا چاہتی ہے، اپوزیشن والے شاید پشاور کے عوام سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 899210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش