0
Saturday 21 Nov 2020 23:42

نواز شریف پشاور جلسے سے خطاب نہیں کریں گے، مریم کی تصدیق

نواز شریف پشاور جلسے سے خطاب نہیں کریں گے، مریم کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اتوار کو پشاور میں ہونیوالے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب نہیں کریں گے۔ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے دریافت کرنے پر مسلم لیگ ن کی نائب مرکزی صدر نے تصدیق کی ہے کہ طبیعت کی خرابی کے باعث نواز شریف حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے پشاور میں ہونیوالے جلسے سے خطاب نہیں کر سکیں گے۔ صارف کو جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ پشاور میں خطاب نہیں کر سکیں گے کیوں کہ ابھی بھی بہت تکلیف ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نواز شریف اچانک طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال منتقل ہونے کے باعث 17 نومبر کو ہونیوالی پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے۔
خبر کا کوڈ : 899212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش