0
Saturday 21 Nov 2020 23:50

جماعت اسلامی کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنے والے فیصلے کا خیر مقدم

جماعت اسلامی کا تعلیمی ادارے بند نہ کرنے والے فیصلے کا خیر مقدم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری نے سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے والے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے اقدامات کرے، کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے پہلے ہی بچوں کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہو چکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں اسحاق منصوری نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری اور کورونا وبا سے بچاﺅ کیلئے حفاظتی اقدامات بھی ناگزیر ہیں، دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں اللہ تعالیٰ نے بہت بڑا کرم کیا ہے۔ رہنما جماعت اسلامی نے زور دیا کہ اسکول مالکان و اساتذہ بھی اس حوالے سے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کا مظاہرہ کریں، ملک کی تعمیر و ترقی اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا وقت کی بہت بڑی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 899216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش