0
Saturday 21 Nov 2020 23:50

آئی جی پی خیبر پختونخوا کا ضلع شمالی وزیرستان میں ٹریننگ سنٹر میرانشاہ کا دورہ

آئی جی پی خیبر پختونخوا کا ضلع شمالی وزیرستان میں ٹریننگ سنٹر میرانشاہ کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے ضلع شمالی وزیرستان میں ٹریننگ سنٹر میرانشاہ کا دورہ کیا، ٹریننگ سنٹر میرانشاہ میں آئی جی پی نے پاک آرمی اور پولیس انسٹرکٹروں کے زیرنگرانی زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا اور جوانوں کے تربیتی مظاہرے دیکھے۔ واضح رہے کہ تربیتی سنٹر میں 900 ریکروٹس تربیت حاصل کر رہے ہیں جو کہ دسمبر کے وسط تک اپنی تربیت مکمل کرکے شمالی وزیرستان میں مختلف جگہوں پر تعینات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آئی جی پی نے زیر تربیت جوانوں کے جوش و لگن کی تعریف کی اور ان پر زور دیا کہ وہ یہاں پر حاصل کردہ تربیت کو فیلڈ میں عوام کی بھرپور خدمت کے لیے استعمال میں لائیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں اعلیٰ اور معیاری پولیسنگ کا فروغ ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ضم شدہ اضلاع میں تفتیش کا شعبہ بھی قائم کیا جاچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 899217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش