QR CodeQR Code

میکرون مسلمانوں کیساتھ وہی سلوک کر رہے ہیں جو نازیوں نے یہودیوں کیساتھ کیا، شیریں مزاری

22 Nov 2020 00:03

سی اے آئی آر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناہید نے کہا کہ فرانسیسی صدر اپنے عمل پر نظرثانی کریں، ایسا نہ ہو کہ انکی قوم نوآبادیاتی نسل پرستی اور مذہبی تعصب کی طرف لوٹنے لگے، جس نے کئی صدیوں تک بہت ساری یورپی اقوام کو خوفزدہ رکھا۔


اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ میکرون مسلمانوں کے ساتھ وہی سلوک کر رہے ہیں، جو نازیوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نازی جرمنی میں یہودیوں کو بھی شناخت کے لیے اپنے لباس پر پیلے رنگ کا ستارہ پہننے پر مجبور کیا گیا تھا۔ مصنف فاطمہ بھٹو نے فرانسیسی حکومت کے اقدامات پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میکرون کا چارٹر زبردستی اور شکوک و شبہات میں سے ایک ہے اور یہ سراسر حقارت، بیمار اور خطرناک ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں پیلے رنگ کے ستارہ کا تذکرہ کیا۔

امریکن اسلامک ریلیشنس کونسل (سی اے آئی آر) نے ایمانوئیل میکرون کی فرانسیسی مسلم رہنماؤں پر اپنی مرضی کی اسلامی عقائد پر مبنی تشریح نافذ کرنے پر کڑی تنقید کی۔ سی اے آئی آر نے فرانسیسی حکومت کی اسلام کے خلاف مہم کو منافقانہ اور خطرناک قرار دیا۔ سی اے آئی آر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناہید نے کہا کہ فرانسیسی صدر اپنے عمل پر نظرثانی کریں، ایسا نہ ہو کہ ان کی قوم نوآبادیاتی نسل پرستی اور مذہبی تعصب کی طرف لوٹنے لگے، جس نے کئی صدیوں تک بہت ساری یورپی اقوام کو خوفزدہ رکھا۔ امریکی اداکار چارلی کارور نے فرانسیسی حکومت کے اقدامات کو اسلامو فوبیا اور سیکولرازم کی تباہی قرار دیا۔
 


خبر کا کوڈ: 899222

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899222/میکرون-مسلمانوں-کیساتھ-وہی-سلوک-کر-رہے-ہیں-جو-نازیوں-نے-یہودیوں-کیا-شیریں-مزاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org