QR CodeQR Code

جدید سافٹ وئیر ایکسرے کی مدد سے کورونا کی تشخیص کرینگے، سائنس ڈپلومیسی پاکستان

22 Nov 2020 00:11

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کورونا کی تشخیص کے لیے کووریڈ سافٹ وئیر کی منظوری دے دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سائنس دانوں اور نیکاپ نے کورونا کی تشخیص کے لیے ایکسرے مشین کووریڈ تیار کرلی۔ سائنس ڈپلومیسی پاکستان کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)  نے کورونا کی تشخیص کے لیے کووریڈ سافٹ وئیر کی منظوری دے دی ہے۔ سائنس ڈپلومیسی پاکستان کا کہنا ہے کہ جدید سافٹ وئیر ایکسرے کی مدد سے کورونا کی تشخیص کرے گا، کووریڈ ایک منٹ سے کم وقت میں 90 فیصد درستی کے ساتھ نتائج دیتا ہے۔ کورونا کی تشخیص کا سافٹ وئیر کووریڈ بنانے پر نیکاپ اور پاکستانی سائنسدانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ سائنس ڈپلومیسی کے مطابق پاکستان یہ ٹیکنالوجی دیگر ممالک سے شیئر کرنے کے لیے تیار ہے، یہ قیمت سے متعلق مؤثر اور دنیا بھر میں باآسانی دستیاب آلہ بن سکتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 899224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899224/جدید-سافٹ-وئیر-ایکسرے-کی-مدد-سے-کورونا-تشخیص-کرینگے-سائنس-ڈپلومیسی-پاکستان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org