QR CodeQR Code

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ

22 Nov 2020 01:02

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی 2 ویکسینز کا تجربہ کامیاب ہونے سے عالمی مارکیٹوں کی کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کا اشارہ ملنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔ بڑی مالیت کی ادائیگیوں اور درآمدی شعبوں کی طلب بڑھنے سے گذشتہ ہفتے ڈالر کی تنزلی تھم گئی۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں گذشتہ ہفتے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تنزلی کا شکار رہا۔ ریورس ریلی کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3 ہفتوں کی بلند سطح پر آگئی۔ ہفتے وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر 160روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر161 روپے کی سطح پر آگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی 2 ویکسینز کا تجربہ کامیاب ہونے سے عالمی مارکیٹوں کی کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کا اشارہ ملنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی طلب بڑھ گئی۔


خبر کا کوڈ: 899235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899235/روپے-کے-مقابلے-میں-ڈالر-کی-قدر-ایک-بار-پھر-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org