QR CodeQR Code

کراچی، افغانستان سے تربیت لیکر آنے والے 3 دہشتگرد گرفتار

22 Nov 2020 08:52

پولیس نے اسٹیل ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، دھماکہ خیر مواد اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، افغانستان سے تربیت لے کر آنے والے کالعدم تنظیم تین دہشتگرد گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، پولیس نے اسٹیل ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم، دھماکہ خیر مواد اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد کر لیا، پولیس کے مطابق دہشتگرد افغانستان سے تربیت لے کر آئے تھے۔ گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 899262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899262/کراچی-افغانستان-سے-تربیت-لیکر-ا-نے-والے-3-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org