QR CodeQR Code

اخلاقی امراض کا علاج صرف اسلام کے دامن میں ممکن ہے، مولانا غلام محمد بٹ المدنی

22 Nov 2020 11:20

جمعیت اہلحدیث کے صدر نے خانیار میں مسجد جامع عثمان کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ اسلام عدل و انصاف اور رحمت و رافت کا علمبردار دین ہے اور اسلامیانِ عالم اس بات کے پابند ہیں کہ اُنکے اخلاق و کردار سے اُنکی اسلامیت صاف و شفاف انداز میں جھلکے اور چھلکے۔


اسلام ٹائمز۔ اخلاقی اور روحانی امراض نے کائنات انسانی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے، ہر سو بے راہ روی، بدعنوانی، عریانیت، فحاشیت اور انسانی حقوق کی پامالی اپنے عروج پر ہے، ان سبھی امراض کا علاج صرف اسلام کے دامن رحمت میں ہے۔ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر جمعیت اہلحدیث کے صدر مولانا غلام محمد بٹ المدنی نے خانیار میں مسجد جامع عثمان کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مراکز سے امت کی وحدت اور فکر و عمل کی یکسانیت کا پیغام جانا چاہیئے۔ مولانا غلام محمد بٹ المدنی نفرتوں اور کدورتوں کا خاتمہ ہم سب کا مطمع نظر ہو۔ انہوں نے ملت و معاشرے اور انسانیت کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کو کامل اصلاحی و اسلامی سانچے میں ڈھال کر ہی ہم اپنا اصل داعیانہ کردار ادا کرسکتے ہیں، جس کے ہم مکلف ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اسلام عدل و انصاف اور رحمت و رافت کا علمبردار دین ہے اور اسلامیانِ عالم اس بات کے پابند ہیں کہ اُن کے اخلاق و کردار سے اُن کی اسلامیت صاف و شفاف انداز میں جھلکے اور چھلکے۔


خبر کا کوڈ: 899271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899271/اخلاقی-امراض-کا-علاج-صرف-اسلام-کے-دامن-میں-ممکن-ہے-مولانا-غلام-محمد-بٹ-المدنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org