0
Sunday 22 Nov 2020 10:28

پی ڈی ایم آج پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی

پی ڈی ایم آج پشاور میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کریگی
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی اتحاد پی ڈی ایم آج پشاور میں اپنی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔ پشاور میں منعقد کئے جانے والے جلسہ عام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسے کیلئے پشاور رنگ روڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کے زیر اہتمام منعقد کئے جانے والے جلسہ عام کیلئے کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ہیں اور 10 ہزار کے قریب جلسے کے شرکا کیلئے کرسیاں لگائی گئیں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقہ پولیس نے پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کو ہدایت کی تھی کہ وہ لائے جانے والے کنٹینرز آج نہ لگائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ڈی ایم کی مقامی قیادت سے کہا تھا کہ وہ لائے جانے والے کنٹینروں کو کسی دوسری جگہ منتقل کردے تاکہ عوام کو تکلیف نہ ہو۔ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت نے اس سلسلے میں علاقہ پولیس سے کہا کہ لائے جانے والے تمام کنٹینرز جلسہ گاہ میں لگائے جائیں گے۔

پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کا کہنا تھا کہ لائے جانے والے کنٹینرز راستے میں رکھنے کیلئے نہیں لائے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کی زیر نگرانی کارکنان لائے جانے والے کنٹینرز کو لگانے میں مصروف ہیں۔ سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔ دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر پشاور کے مطابق شہر میں کل صبح سے لیکر رات تک بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ جلسہ کے باعث کوڑی پل سے چارسدہ روڈ تک رنگ روڈ بند ہوگا۔ ٹریفک پولیس چیف پشاور کے مطابق رش اور سڑکوں کی بندش کے باعث عوام کیلئے متبادل روٹس کا انتظام کیا ہے۔ اسلام آباد اور دیگر شہروں سے آنے والے افراد مردان رشکئی انٹرچینج پر اترکر نوشہرہ جی ٹی روڈ کا راستہ استعمال کریں۔ سی ٹی او پشاور کے مطابق چارسدہ نیستہ انٹرچینج پر اتر کر پشاور میں داخل ہونے کیلئے چارسدہ روڈ کا راستہ اختیار کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 899274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش