QR CodeQR Code

کراچی، کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشتگرد گرفتار

22 Nov 2020 11:01

گرفتار دہشتگردوں میں یاسین، اکرام اللہ عرف فیصل اور خالد عرف عمر شامل ہیں، دو دہشتگرد حال ہی میں افغانستان سے آئے تھے، دونوں دہشتگرد کراچی میں کارروائی کرنا چاہتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سندھ رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے سندھ رینجرز اور پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں یاسین عرف ابوحنظلہ، اکرام اللہ عرف فیصل اور محمد خالد عرف منصور عرف عمر شامل ہیں، دو دہشتگرد حال ہی میں افغانستان سے آئے تھے، دونوں دہشتگرد کراچی میں کارروائی کرنا چاہتے تھے، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سعد بلال گروپ سے ہے، گرفتار دہشتگردوں نے متعدد کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 899275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899275/کراچی-کالعدم-تحریک-طالبان-کے-3-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org