0
Sunday 22 Nov 2020 11:20

انتخابات میں بھاری شرکت کرکے انتشار پسند طاقتوں کو شکست دی جائے، حکیم یاسین

انتخابات میں بھاری شرکت کرکے انتشار پسند طاقتوں کو شکست دی جائے، حکیم یاسین
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم محمد یاسین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ انتشار پسند اور فرقہ پرست طاقتوں کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے موجودہ ڈی ڈی سی و ضمنی پنچایت انتخابات میں بھاری پیمانے پر شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مزکورہ انتخابات اسمبلی چناؤ کا متبادل نہیں ہوسکتے ہیں تاہم فرقہ پرست عناصر کی طرف سے جموں و کشمیر کی صدیوں پرانی سیکولر روایات کو لاحق خطرات کے پیش نظر ان چناؤں میں شرکت کرنا ناگزیر بن گیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقعہ پر کچھ سماجی و سیاسی شخصیات نے پی ڈی ایف میں شرکت کرنے کا اعلان کیا جن کو حکیم یاسین نے پارٹی میں والہانہ استقبال کیا۔ ان شخصیات میں ایڈوکیٹ رییس احمد وانی ساکن پکھر پورہ، الفت جان بلاک ناگام، یاسمین جان ساکن چاڈورہ اور  مسرت جان شامل ہیں۔ مزکورہ شخصیات کو متفقہ طور ضلع بڈگام کے لئے پی ڈی ایف کی طرف سے بطور ڈی ڈی سی امیدواروں نامزد کیا گیا ہے۔ حکیم یاسین نے کہا کہ اگرچہ ڈی ڈی سی اور ضمنی پنچایت انتخابات اسمبلی چناؤ کا نعم البدل نہیں ہو سکتے ہیں تاہم فرقہ پرست اور کشمیر دشمن قوتوں کو ناکام بنانے کے لئے مزکورہ چناؤ میں شرکت کرنا ناگزیر بن گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 899279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش