0
Sunday 22 Nov 2020 11:37

سیاسی سازش کے تحت میرا ووٹ میرے آبائی گاؤں سے کاٹا گیا ہے، سجاد شفیع

سیاسی سازش کے تحت میرا ووٹ میرے آبائی گاؤں سے کاٹا گیا ہے، سجاد شفیع
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس شمالی زون کے نائب صدر ڈاکٹر سجاد شفیع نے الزام عائد کیا ہے کہ سیاسی سازش کے تحت ان کا ووٹ اپنے آبائی گاؤں سے کاٹ کر قصبہ اوڑی منتقل کر کے انہیں ڈی ڈی سی انتخاب لڑنے سے محروم رکھا گیا ہے۔ سنیچر کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سجاد شفیع اوڑی نے کہا کہ میں گھر کوٹ گاؤں کا رہنے والے ہوں اور تمام زمین و جائیداد گھر کوٹ گاؤں میں ہی ہے جبکہ تمام شناختی دستاویزات بھی گھر کوٹ گاؤں کے نام پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک جتنے بھی انتخابات ہوئے میں نے اپنے گاؤں میں ووٹ ڈالے اور آج اوڑی انتظامیہ نے میرا ووٹ قصبہ اوڑی میں خفیہ طور درج کرا دیا جہاں پر ایک عارضی مکان میں میرا دفتر واقع ہے، جو میرے نام پر درج بھی نہیں ہے۔

سجاد شفیع نے کہا کہ مجھے ایک ہفتہ قبل یہ معلوم ہوا کہ میرا ووٹ میرے گاؤں سے منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے ایک عرضی انتظامیہ کو دی تھی جس میں میں نے مطالبہ کیا تھا کہ میرا ووٹ میرے گاؤں میں ہی رکھا جائے، جبکہ ایس ڈی ایم اوڑی نے اس سلسلے میں جو تحقیقی کمیٹی تشکیل دی تھی اس کی رپورٹس بھی میرے حق میں آئی ہے لیکن اس کے باوجود بھی اس پر کوئی عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمشنر سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 899281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش