0
Sunday 22 Nov 2020 12:22

حکومت PDM کے جلسے سے گھبرا گئی ہے، اختیار ولی

حکومت PDM کے جلسے سے گھبرا گئی ہے، اختیار ولی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی کا پشاور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق کہنا ہے کہ عمرانی حکومت پی ڈی ایم کے جلسے سے گھبرا گئی ہے۔ اختیار ولی نے اپنے بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ گاہ کی طرف جانے والے راستوں میں رکاوٹیں ڈالنا اوچھے ہتھکنڈے ہیں۔ ترجمان مسلم لیگ نواز خیبر پختونخوا نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا میں حکومت کے خلاف کامیاب ریفرنڈم ہو گا۔ اختیار ولی نے مزید کہا ہے کہ حکومت انتشار پھیلانے سے باز رہے ورنہ ذمے داری حکمرانوں پر ہی ہو گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے شروع ہونے والا تبدیلی کا نامراد سفر آج یہیں پر دفن ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 899291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش