0
Sunday 22 Nov 2020 12:44

بغداد، دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک

بغداد، دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی بغداد میں پہلے سڑک کنارے نصب بم سے ایک کار کو نشانہ بنایا گیا، اور پھر امدادی کارروائیوں کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار اور 3 عام شہری ہلاک ہوئے، متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس کی جانب سے واقعہ میں داعش کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 899296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش