0
Sunday 22 Nov 2020 12:49

وفاقی حکومت تجویز پیش کرے گی کہ 25 نومبر سے اسکول بند کر دیے جائیں، شفقت محمود

وفاقی حکومت تجویز پیش کرے گی کہ 25 نومبر سے اسکول بند کر دیے جائیں، شفقت محمود
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز  پیش کرے گی کہ اسکول بند کر دیے جائیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بڑھتی اموات اور کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت پیر کو تمام اکائیوں کے اجلاس میں تجویز پیش کرے گی کہ 25 نومبر سے اسکول بند کر دیے جائیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تجویز ہے کہ کیمپس کے بجائے گھر پر پڑھائی شروع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اسکول آئیں، بچے آن لائن پڑھیں اور جہاں آن لائن کا بندوبست نہیں وہاں بچے ایک دن اسکول آکر ہوم ورک لے جایا کریں۔ خیال رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کی تجویز دینے کے ساتھ ساتھ موسم سرما میں بھی چھٹیاں نہ دینے کی تجویز پیش کی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 899298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش