0
Sunday 22 Nov 2020 13:22

آزادکشمیر، 2 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کا پہلا دن

آزادکشمیر، 2 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کا پہلا دن
اسلام ٹائمز۔ عالمی وباء کورونا وائرس کے پیشِ نظر آزاد کشمیر میں لگائے گئے 2 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا آج پہلا دن ہے۔ مظفر آباد میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کے پہلے دن کے دوران بازار بند ہیں، صرف اشیائے خور و نوش اور ادویات کے دکانیں کھلی ہیں۔ دوسری جانب بین الاضلاعی روٹس پر ٹرانسپورٹ بحال ہے جبکہ اندرون شہر ٹرانسپورٹ بند ہے۔ لاک ڈاؤن پر عمل کروانے کے لیے جگہ جگہ پولیس ناکے لگائے کھڑی ہے جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل اور گاڑیاں ضبط کی جا رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 899306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش