QR CodeQR Code

حقوق انسانی کے عالمی ادارے شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کیلئے آواز بلند کریں، علامہ مقصود ڈومکی

22 Nov 2020 13:36

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی اپنی بے مثال بہادری ایثار اور استقامت کے سبب اقوام عالم میں ایک عظیم انقلابی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، راہ خدا میں چھ جوان بیٹوں کی شہادت اور پھر طویل قید و بلند کی صعوبتیں صبر و استقامت کے اس پہاڑ کو متزلل نہ کرسکیں، زکزکی پر انسانيت کو ناز کرنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے مجاہد عالم دین علامہ ابراہیم زکزاکی کی قید کو طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود نائیجیرین حکومت انہیں انصاف دینے کے لئے تیار نہیں ہے، انہیں جیل میں علاج معالجے کی سہولت نہیں دی جا رہی لہذا ان کی زندگی اور صحت سے متعلق ہمیں شدید تشویش ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں ان کی رہائی کے لئے عالمی سطح پر احتجاج ہورہا ہے، ابراہیم زکزاکی اپنی بے مثال بہادری ایثار اور استقامت کے سبب اقوام عالم میں ایک عظیم انقلابی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، راہ خدا میں چھ جوان بیٹوں کی شہادت اور پھر طویل قید و بلند کی صعوبتیں صبر و استقامت کے اس پہاڑ کو متزلل نہ کرسکیں، زکزکی پر انسانيت کو ناز کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حقوق انسانی کے عالمی اداروں اور دنیا بھر کے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔


خبر کا کوڈ: 899311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899311/حقوق-انسانی-کے-عالمی-ادارے-شیخ-ابراہیم-زکزاکی-کی-رہائی-کیلئے-آواز-بلند-کریں-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org