0
Sunday 22 Nov 2020 13:40

مچھ، ریلوے ٹریک پر دھماکا، پٹری کو جزوی نقصان

مچھ، ریلوے ٹریک پر دھماکا، پٹری کو جزوی نقصان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بولان کی یونین کونسل مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق مچھ کےقریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی کی ٹیمیں واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو مچھ سے پہلے کولپور اسٹیشن میں روک لیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ مچھ میں متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 899312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش