QR CodeQR Code

مصطفی الکاظمی کی دعوت پر جنرل قاآنی کا دورۂ عراق

21 Nov 2020 23:42

ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو کیمطابق ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسمعیل قاآنی نے عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی دعوت پر بغداد کا باضابطہ دورہ کیا ہے جسکے دوران انہوں نے عراقی اعلی حکام کیساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو نے خبر دی ہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسمعیل قاآنی نے عراقی وزیر اعظم کی دعوت پر ان سے ملاقات کی ہے۔ ایناڈولو کے مطابق جنرل اسمعیل قاآنی نے بدھ کے روز مصطفی الکاظمی کی جانب سے ملنے والی دعوت پر بغداد کا دورہ کیا ہے اور عراقی وزیراعظم سمیت اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے تاہم ان کے دورۂ بغداد کے حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ اس حوالے سے عراقی پارلیمانی اتحاد "فهرست العراقيه" کے نمائندے حیدر الملا نے بھی ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں جنرل اسمعیل قاآنی کے دورۂ بغداد کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسعیل قاآنی اپنے باضابطہ دورے پر بغداد میں داخل ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 899317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899317/مصطفی-الکاظمی-کی-دعوت-پر-جنرل-قاآنی-کا-دورہ-عراق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org