0
Sunday 22 Nov 2020 14:15

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے 7 سالہ بچی شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری سے 7 سالہ بچی شہید
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 7 سالہ بچی شہید جب کہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے، بھارتی فوج نے ایل او سی پر واقع گاؤں ججوٹ بہادر کو بھی نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچی شہید جب کہ 10 افراد زخضمی ہو گئے۔ جام شہادت نوش کرنے والی بچی کی شناخت حورین ولد محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 55 سالہ محمد حنیف ولد محمد حسین ، 65 سال سالہ سرور جان زوجہ محمد حسین عمر، 35 سال کی ساجدہ کوثر زوجہ محمد عرفان عمر ، 50 سالہ خورشید بیگم بیوہ محمور عمر، 35 سالہ زبینہ زوجہ محمد عجائب عمر، 20 سالہ عروج ضاروب دختر محمد ضاروب،22 سالہ ثمن دختر عجائب عمر، 10 سال کی اریج صدیق دختر محمد صدیق، 9 سال کا مبین ولد حمید عمر اور 5 سالہ شنگور دختر محمد عرفان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجا فاروق خان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کا خون اتنا ارزاں نہیں کہ لائن آف کنٹرول پر بہتا رہے، حکومت پی ڈی ایم کے بجائے بھارتی فوج پر گولہ باری کرے۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے ڈپٹی کمشنر کوٹلی عمر اعظم کو ٹیلی فون پر کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے متاثر ہونے والوں کو تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 899318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش