QR CodeQR Code

کابل میں افغان آرمی کی گاڑی کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا

22 Nov 2020 14:35

ذرائع کے مطابق دھماکا ایئرپورٹ کے راستے پر ہوا جہاں افغان آرمی کی گاڑی کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔ گاڑی میں موجود چاروں افسران شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت میں ایئرپورٹ کے نزدیک آرمی کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اُڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افسران شدید زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل مسلسل دوسرے روز بھی دھماکوں کی زد میں رہا، آج ہونے والے دو دھماکوں میں 7 افراد زخمی ہو گئے جن میں 4 فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ پہلا دھماکا ایئرپورٹ کے راستے پر ہوا جہاں افغان آرمی کی گاڑی کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔ گاڑی میں موجود چاروں افسران شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ کابل میں آج دوسرا دھماکا صبح 6 بجے ہوا جس میں ایک شہری کی گاڑی کو مقناطیسی بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا۔ کار میں موجود ڈرائیور حملے میں شدید زخمی ہو گیا جب کہ دو راہگیروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل میں دو دھماکوں کے بعد مختلف مقامات پر 23 راکٹس سے حملہ کیا گیا تھا جس میں 8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 899323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899323/کابل-میں-افغان-ا-رمی-کی-گاڑی-کو-دھماکے-سے-ا-ڑا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org