QR CodeQR Code

مغربی کنارے پر غاصب صیہونی رژیم کا ہوائی حملہ

22 Nov 2020 14:50

غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے آج علی الصبح غزہ کے بیدر، شجاعیہ، شیخ عجلین اور حشاشین نامی علاقوں پر ہوائی حملے کئے گئے اور توپخانے کے گولے داغے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی علاقائی میڈیا نے غزہ کی پٹی میں علی الصبح زور دار دھماکوں کے سنے جانے کی خبر دی ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے فوجی ہیلی کاپٹرز نے غزہ کے "بیدر" نامی علاقے میں قائم فلسطین کی سمندری تنصیبات کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ شہاب نے لکھا ہے کہ شہر خان یونس کے مغربی علاقوں سمیت "شجاعیہ" نامی محلے پر بھی غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے ہوائی حملہ کیا گیا ہے تاہم اس حملے کے اصلی اہداف غزہ کی پٹی کے مغرب میں واقع بیدر نامی علاقے میں موجود تھے۔

فلسطینی خبررساں ایجنسی صفا نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کی پٹی کے جنوب مغربی علاقے "شیخ عجلین" پر بھی توپخانے کے متعدد گولے داغے گئے ہیں۔ فلسطینی میڈیا کی جانب سے ابتدائی رپورٹس کے علی الصبح نشر ہو جانے کے بعد شہاب نے غزہ کے شمال مغربی علاقے "رفح" میں واقع "حشاشین" نامی فوجی مرکز کے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی ہے۔ واضح رہے کہ غزہ کے گردونواح میں غاصب صیہونی رژیم کی تعمیر کردہ غیر قانونی یہودی بستی "عسقلان" میں گذشتہ شب خطرے کے الارم بج اٹھے تھے جس کے بعد اسرائیلی حکام کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ غزہ سے یہودی آبادیوں پر راکٹ فائر کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 899325

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899325/مغربی-کنارے-پر-غاصب-صیہونی-رژیم-کا-ہوائی-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org