QR CodeQR Code

بھارت میں 10 لاکھ کی آبادی پر کورونا کی جانچ اوسطاً 95 ہزار کے پار

22 Nov 2020 15:09

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 45209 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد 90.95 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی زیادہ سے زیادہ جانچ کرکے متاثرین کا جلد از جلد سراغ لگا کر انفیکشن پر قابو پانے کی کوشش میں 21 نومبر کو فی دس لاکھ آبادی کی اوسطاً جانچ تعداد 95 ہزار کو عبور کر گئی۔ رواں سال 30 جنوری کو ملک میں عالمی وباء کووڈ 19 کا پہلا واقعہ سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے مسلسل جانچ کرنے کا دائرہ بڑھایا اور انفکشن کا پتہ لگانے اور وائرس کی روک تھام پر توجہ دی۔ اتوار کے روز انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 21 نومبر تک جانچ کی کل تعداد 13 کروڑ 17 لاکھ 33 ہزار 134 تک پہنچ گئی ہے۔ 21 نومبر کو کورونا کے 75 لاکھ 326 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جانچ کے کل اعداد و شمار کی بنیاد پر کورونا وائرس اوسطاً 95 ہزار 217 فی لاکھ آبادی ہے۔

بھارت میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے معاملوں کے مقابلے میں اس کے انفیکشن سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد میں کمی آنے سے زیر علاج مریضوں میں ایک بارپھر سے اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں میں 1215 کا اضافہ ہوا ہے جس سے یہ تعداد بڑھکر 440962 ہوگئی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے فعال معاملوں میں مسلسل کمی آرہی تھی لیکن جمعہ کو اس تعداد میں 491 کا اضافہ ہوا تھا جبکہ ہفتے کو 4047 کی کمی آئی تھی۔ اس دوران ملک میں کورونا کے معاملے 90.95 لاکھ کو پار کر گئے ہیں لیکن سکون کی بات ہے کہ اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور صحت یابی کی شرح بڑھکر 93.69 پر آگئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 45209 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد 90.95 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 899327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899327/بھارت-میں-10-لاکھ-کی-آبادی-پر-کورونا-جانچ-اوسطا-95-ہزار-کے-پار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org