QR CodeQR Code

اپوزیشن 10 لاکھ جلسے بھی کرلے، انہیں آر او نہیں ملے گا، عمران خان

22 Nov 2020 16:38

اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ این آر او کے حصول کیلئے اپوزیشن لوگوں کی زندگی اور ذریعہ معاش خطرے میں ڈال رہی ہے، کورونا کیسز اسی رفتار سے بڑھتے رہے تو مکمل لاک ڈاؤن لگانا پڑیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے باعث اگر ملک میں لاک ڈاؤن کرنا پڑا تو اس کی ذمہ دار اپوزیشن ہوگی۔ اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر پھیل رہی ہے، جو انتہائی تشویشناک ہے۔ اکثر ممالک میں مکمل لاک ڈاؤن ہے، گذشتہ 15 روز میں وینٹی لیٹر پر جانے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، پشاور اور ملتان میں 200، کراچی 148 فیصد، لاہور 114 فیصد اور اسلام آباد میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں لاک ڈاؤن کی طرح کے اقدامات نہیں اٹھانا چاہتا کیونکہ اس سے ایسے وقت ہماری معیشت پر برے اثرات پڑیں گے، جب ہم معاشی طور پر بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

بدقسمتی سے اپوزیشن کا مقصد صرف این آر او کا حصول ہے، چاہے اس کے لئے عوام کی زندگیوں اور ملک کی معیشت کو کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ این آر او کے حصول کے لئے اپوزیشن لوگوں کی زندگی اور ذریعہ معاش خطرے میں ڈال رہی ہے۔ میں واضح کرتا ہوں کہ اپوزیشن 10 لاکھ جلسے بھی کرلے انہیں آر او نہیں ملے گا۔ کورونا کیسز اسی رفتار سے بڑھتے رہے تو مکمل لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا، ملک میں مکمل لاک ڈاؤن اور اس کے نتائج کی ذمہ دار پی ڈی ایم کی قیادت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 899336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899336/اپوزیشن-10-لاکھ-جلسے-بھی-کرلے-انہیں-آر-او-نہیں-ملے-گا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org