QR CodeQR Code

نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ لندن میں انتقال کر گئیں

22 Nov 2020 18:38

میاں شہباز شریف کو جیل میں والدہ کی وفات کی اطلاع دی گئی۔ شہباز شریف والدہ کے انتقال کی خبر سن کر زار و قطار رونے لگے جبکہ حمزہ شہباز کو بھی دادی کی انتقال کی خبر جیل میں ہی دی گئی۔ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کی والدہ طویل عرصہ سے لندن میں علیل تھیں، بیگم شمیم کی نماز جنازہ لاہور جاتی امراء میں ادا کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان اور سربراہ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم شریف لندن میں انتقال کر گئیں۔ میاں شہباز شریف کو جیل میں والدہ کی وفات کی اطلاع دی گئی۔ شہباز شریف والدہ کے انتقال کی خبر سن کر زار و قطار رونے لگے جبکہ حمزہ شہباز کو بھی دادی کی انتقال کی خبر جیل میں ہی دی گئی۔ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف کی والدہ طویل عرصہ سے لندن میں علیل تھیں، بیگم شمیم کی نماز جنازہ لاہور جاتی امراء میں ادا کی جائے گی۔ بیگم شمیم کے انتقال کی خبر لمحوں ملک بھر میں پھیل گئی۔ میاں نواز شریف کی والدہ اور مریم نواز کی دادی کے انتقال کی اطلاع مریم نواز کو پشاور جلسہ میں دی گئی۔ میاں نواز شریف، شہباز شریف کی والدہ کے انتقال پر تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر نے شریف برادران سے اظہار تعزیت کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 899343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899343/نواز-شریف-شہباز-کی-والدہ-لندن-میں-انتقال-کر-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org