0
Sunday 22 Nov 2020 20:28

اسٹیبلیشمنٹ بتائے کہ قبائلی اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ کا کیا مقصد ہے، مشتاق خان

اسٹیبلیشمنٹ بتائے کہ قبائلی اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ کا کیا مقصد ہے، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا وعدہ کیا، عوام کو تبدیلی اور نئے پاکستان کے خواب دکھائے لیکن ڈیڑھ سال کے اندر اپنے ہر وعدے اور دعوے سے یوٹرن لیا۔ وزیراعظم نے عوام سے جھوٹ بولا ہے، موجودہ اور سابقہ حکمرانوں نے عافیہ صدیقی اور ان کی والدہ کو دھوکا دیا ہے، جماعت اسلامی عافیہ صدیقی کو واپس لائے گی۔ اسٹیبلیشمنٹ بتائے کہ قبائلی اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ کا کیا مقصد ہے۔ عوام جان چکے ہیں کہ ٹارگٹ کلنگ میں کون ملوث ہے۔ نواز شریف کو موجودہ حکومت نے شوکت خانم ہسپتال کے ذریعے سرٹیفیکیٹ دلا کر لندن بھیجا ہے، وزیراعظم آج تک نہ نواز شریف اور نہ ہی زرداری کی لوٹی ہوئی دولت واپس لاسکے۔ اسٹیبلشمنٹ انتخابات میں دھاندلی اور قیادت کے انتخاب کی بجائے اپنی آئینی ذمہ داری پر توجہ دے۔ لوگوں کو غائب کرنا ظلم ہے۔ جماعت اسلامی اس ملک میں ایسا نظام لائے گی جس میں کوئی کرپشن، مہنگائی اور بے روزگاری نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گراسی گراؤنڈ مینگورہ سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع سوات کے امیر حمید الحق، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد امین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جلسہ عام میں جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل بختیار معانی اور صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع بھی موجود تھے۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں ملک میں بے روزگاری عام ہو چکی ہے۔ ادویات، گندم، آٹے، چینی اور سمیت ضرورت کی تمام اشیاء کئی فیصد مہنگی ہوگئی ہیں۔ حکومت میں مافیا بیٹھا ہوا ہے جنکی وجہ سے مہنگائی کا عذاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ 11 بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہوتے ہیں۔ جب ہم حکومت کو ایسے مجرموں کو سر عام پھانسی پر لٹکانے کی بات کرتے ہیں تو وزیراعظم کہتے ہیں کہ سرعام پھانسیوں پر یورپی اقوام ناراض ہوتی ہیں۔ حکومت بچوں پر رحم کرے، بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کی روک تھام کا واحد حل سرعام پھانسی ہے۔
خبر کا کوڈ : 899349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش