QR CodeQR Code

پشاور جلسہ، پی ڈی ایم نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں

22 Nov 2020 20:37

جلسے سے قبل اپوزیشن رہنماؤں کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں کسی بھی جماعت کے لیڈر نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا اور سب آپس میں مصافحہ کرتے رہے، اس کے ساتھ ہی سیلفیوں کا بھی ایک دور چلا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔ پی ڈی ایم نے کورونا کے خطرات اور حکومت کی جانب سے اجازت نہ دیئے جانے کے باوجود پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا، جس میں ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ جلسے سے قبل اپوزیشن رہنماؤں کے لیے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں کسی بھی جماعت کے لیڈر نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا اور سب آپس میں مصافحہ کرتے رہے، اس کے ساتھ ہی سیلفیوں کا بھی ایک دور چلا۔ حکومت، ڈاکٹرز اور این سی او سی کی سفارش کے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی انتظامیہ نے اس جلسے کی اجازت بھی نہیں دی تھی۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیمو سلیم جھگڑا نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عائد کیا جانے والا الزام بے بنیاد ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے جلسہ روکنے کے لیے کرونا کا سہارا لیا۔


خبر کا کوڈ: 899352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899352/پشاور-جلسہ-پی-ڈی-ایم-نے-کورونا-ایس-او-پیز-کی-دھجیاں-اڑا-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org